(24نیوز)احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفر اللّٰہ نے نیب کے گواہ پر جرح کی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ریفرنس کی سماعت کی۔شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے حاضری لگائی۔نیب کے گواہ ڈائریکٹر ٹیکنیکل وزارتِ توانائی عبدالرشید جوکھیو عدالت میں پیش ہوئے، تاہم گواہ پر جرح کے لیے شاہد خاقان عباسی کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے شاہد خاقان عباسی سے سوال کیا کہ آپ کے وکیل کہاں ہیں؟ وکیل سے رابطہ کریں اور انہیں عدالت پہنچنے کا کہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے جواب دیا کہ میرے وکیل بیرسٹر ظفر اللّٰہ پہنچ چکے ہیں، جو کمرہ عدالت میں آ رہے ہیں۔کچھ دیر بعد شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفر اللّٰہ عدالت میں پیش ہو گئے جس کے بعد انہوں نے نیب کے گواہ پر جرح شروع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: چینی سکینڈل: بیرسٹر علی ظفر نے جہانگیر ترین کو کلین چٹ دیدی، راجہ ریاض کا دعویٰ