’مجھے چھوڑ کر اکیلا کہیں دور جانے والے‘ ۔۔ کورونا کسی کا لحاظ کرے نا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کورونا سے کئی خاندان بکھر رہے ہیں اور کئی افراد اپنے عزیزوں سے محروم ہورہے ہیں۔ان کی یادوں کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔ ایسا ہی افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ میں پیش آیا۔
بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق تلنگانہ کےضلع سنگاریڈی کے نواحی علاقہ کی ایک 27 سالہ لڑکی نے اپنی زندگی کے بارے میں بہت سارے خواب دیکھے تھے۔وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ملازمت کرنے والے ایک نوجوان کے ساتھ اس سال کے آخر میں شادی کرنا چاہتی تھی۔لڑکی نے اس کے ساتھ خوشی خوشی زندگی گزارنے کا خواب سجایا تھا لیکن اس لڑکی کا خواب اس وقت چکنا چور ہوگیا جب یہ لڑکی کورونا سے متاثرہوگئی۔ اس کے افراد خاندان نے اسے علاج کے لئے حیدرآباد کے پرائیویٹ ہسپتال منتقل کیا۔ نوجوان تین سال سے اس لڑکی سے محبت کرتا تھا، اس نے بھی اس لڑکی کی علاج کے دوران کافی ہمت بندھائی اور اسے کورونا کے خوف سے نکالنے کی کوشش کی۔ ڈاکٹروں نے اس کی صحت کی خرابی پر اسے وینٹی لیٹر پر رکھا۔ ڈاکٹروں کی اجازت سے نوجوان نے اس لڑکی سے بات کی جس کا وینٹی لیٹر پر علاج ہورہا تھا۔ نوجوان نے لڑکی کو یقین دلایا کہ وہ بہت جلد صحت یاب ہوجائے گی اور ہم ایک اچھے جوڑے کی حیثیت سے اپنی نئی زندگی شروع کریں گے۔نوجوان نے آئی سی یو میں ہی لڑکی کے گلے میں منگل سوتر بھی پہنایا۔لیکن نوجوان کی یہ تمام کوششیں ناکام ہوگئی کیونکہ چند روز بعد ہی لڑکی کی موت ہوگئی۔لڑکی کی موت کے بعد نوجوان نے لڑکی کے بھائی کے ساتھ ملکر اس کی آخری رسومات انجام دیں تاہم لڑکی کے والدین کو اس کی موت کی اطلاع نہیں دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا : مزید 71افراد انتقال کر گئے، مثبت کیسز کی شرح کم ہو گئی