مودی نے 130کروڑ بھارتی شہریوں کو  کورونا بحران میں غرق کیا، کانگریس نے استعفا کا مطالبہ کر دیا

Jun 01, 2021 | 11:26:AM

(24 نیوز)مودی حکومت کے اقتدار کے 7سال مکمل ہونے پر بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس کے لیڈروں اور ورکروں کی جانب سے ریاست گیر احتجاج کیا گیا۔کانگریس لیڈروں نے مطالبہ کیا کہ چونکہ مودی حکومت کی بد نظمی اورغیر ذمہ دارانہ رویہ کی وجہ سے ملک کے130کروڑ عوام  کورونا کےبحران میں غرق کر ہو گئے ہیں، اسی لئے نریندر مودی کو اپنی اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفا دے دینا چاہئے۔

بھارتی اردو اخبار کی رپورٹ کے مطابق مودی حکومت کی7سالہ کارکردگی کی مذمت کرنے کے لئے کانگریس نے ضلعی سطح سے لے کر تعلقہ سطح  تک سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا۔ اس موقع پر مودی کی ناکامیوں کے علامتی پتلے بھی بنائے گئے تھے، جنہیں ممبئی کانگریس آفس میں پریس کانفرنس کے دوران پیش کیا گیا ۔  اس موقع پر   مہاراشٹر کانگریس کمیٹی کے صدر ناناپٹولے نے کہا کہ ’’نریندرمودی 2014 میں لوگوں کو جھوٹے خواب دکھاکر اقتدار میں آئے لیکن 7 برسوں میں مودی حکومت ہرمحاذ پر ناکام ہوچکی ہے۔ کورونا کی صورتحال کو سنبھالنے میں مودی حکومت مکمل طور پر چاروں شانے چت ہوچکی ہے۔ کورونا کی پہلی لہر کے دوران وہ نمستے ٹرمپ میں مصروف رہے اور جب صورتحال قابو سے باہر ہوئی تو تبلیغی جماعت کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے اسے مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی۔دوسری لہر میں جب کورونا کے مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا تھا تو مودی اسمبلی انتخابات میں ریلیاں اور اجلاس کررہے تھے۔ مودی نے اپنے من مانے طریقے سے ملک کے 130کروڑ عوام کو کورونا کی بحران میں غرق کر دیا۔ گیس، پٹرول ، ڈیزل کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں ، غریب عوام کو لمبی قطار میں کھڑے ہونے پر کورونا کا ٹیکہ نہیں مل رہا ہے جبکہ امیروں کو بڑے ہوٹلوں میں  ٹیکہ مہیا کیا گیا ہے۔  وزیر اعظم مودی نے اقتدار میں رہنے کا اخلاقی حق کھودیا ہے اس لئے وہ فوراً  استعفا دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’مجھے چھوڑ کر اکیلا کہیں دور جانے والے‘ ۔۔ کورونا کسی کا لحاظ کرے نا

 
  

مزیدخبریں