رپورٹ ہمارے حق میں ۔۔ انصاف ملنا چاہیے: رہنما ترین گروپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) جہانگیر ترین گروپ کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سعید اکبر خان نے کہا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ نہ آنے سے خدشات پیدا ہو رہے ہیں۔ ایک بہت بڑی لابی ہے جو ہوسکتا ہے کہ رپورٹ روکنے کی کوشش کررہی ہو۔
اپنے بیان میں سعید اکبر خان نے کہا کہ علی ظفر کی رپورٹ ہمارے حق میں ہے تو انصاف ملنا چاہیے، امید ہے وزیر اعظم انکوائری کو انجام تک پہنچائیں گے۔مخالفین کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی، تحقیقاتی رپورٹ کانہ آنا سمجھ سے بالاتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حالات باتوں سے نہیں عملی اقدامات سے بدلیں گے:بلاول