لاڑکانہ:جرگے کی دو قبیلوں میں دشمنی ختم کرانے کیلئے سخت شرائط ، 3کروڑ15لاکھ جرمانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جلبانی اور کٹوہر قبیلے میں جاری کشیدگی ختم کرانے کے لیے جرگے نے دونوں قبیلوں پر مجموعی طور پر 3 کروڑ 15 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نوڈیرو سرکٹ ہاؤس لاڑکانہ میں ہونے والے جرگے کی سربراہی سردار میر منظور پنہور نے کی جب کہ جرگے میں دیگر برادریوں کے سرداربھی شریک ہوئے۔ فیصلے کے مطابق جرگے نے جلبانی قبیلے پر ایک کروڑ 80 لاکھ اور کٹوہر قبیلے پر ایک کروڑ 35لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا، دونوں قبیلے جرمانہ ایک دوسرے کو 3 قسطوں میں ادا کریں گے جب کہ جرمانے کی پہلی قسط جولائی میں ادا کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق جرگےنے فیصلہ کیا کہ فریقین عدالت میں قائم مقدمات بھی واپس لینے کے پابند ہوں گے اور اگر مستقبل میں کسی قبیلے نے تصادم میں پہل کی تو اس پر 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔دونوں قبیلوں میں جاری کشیدگی کے دوران 3 بچوں اور ایک خاتون سمیت 17 افراد قتل کیے جاچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پرانے اور مہنگے پاور پلانٹ فوری طور پر بند ۔۔ملازمین کا بھی فیصلہ ہو گیا