اداکارہ  نیمل خاور کی نئی خوبصورت تصاویر وائرل۔۔۔

Jun 01, 2021 | 12:46:PM

(24نیوز)شادی کے بعد پاکستان شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اداکارہ نیمل خاور خان نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصاویر شیئرکی ہیں جوکہ مداحوں کی جانب سے بہت پسند کی جارہی ہیں۔

  نیمل خاور خان نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں ۔ان تصاویر میں نیمل خاور دھوپ میں بیٹھے انتہائی پر سکون اور خوش نظر آرہی ہیں۔ 
نیمل خاور نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے صرف ایک ایموجی کا استعمال کیا جو کہ سکون کو ظاہر کرتا ہے۔

  سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر 1.8 ملین فالورز رکھنے والے نیمل خاور خان کی جانب سے شیئر کی گئی ان نئی تصاویر کو صرف 14 گھنٹوں میں 1 لاکھ 14 ہزار سے زائد لوگ لائیک کرچکے جبکہ نیمل خاور کے شوہر اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی ان تصاویر کو لائیک کرکے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔خوبرو نیمل خاور خان کی فین فالوونگ اداکاری چھوڑنے کے بعد بھی برقرار ہے جبکہ ان کے مداحوں میں دن بہ دن اضافہ ہی ہوتاجا رہا ہے۔

نیمل خاور خان اپنی، بیٹے مصطفیٰ عباسی اور شوہر حمزہ علی عباسی کی تصویریں بھی اکثر اوقات اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں دونوں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں: اداکارہ  غنا علی نے شوہر کیساتھ نئی تصاویر شیئر کر دیں
 
 

مزیدخبریں