سعودی عرب: پراسرار حادثہ، نوجوان  گاڑی سمیت جل گیا

Jun 01, 2021 | 13:50:PM
سعودی عرب: پراسرار حادثہ، نوجوان  گاڑی سمیت جل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سعودی عرب کے شہر طائف میں ٹریفک کا دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں مقامی نوجوان شدید زخمی ہوگیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طائف کی سڑک پر ٹریفک حادثے کے باعث گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں سعودی نوجوان بری طرح جھلس گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زخمی شہری کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ طائف کی میسان کمشنری میں پیش آنے والے اس خوفناک واقعے میں گاڑی بھی جل کر بھسم ہوگئی۔

ہسپتال میں میڈیکل امور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ھیثم بن یوسف کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے نوجوان کو بنی مالک کے القریع ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ لایا گیا، مذکورہ شخص کے جسم کا 80 فیصد حصہ جل چکا تھا۔انہوں نے بتایا کہ موقعے کی مناسبت اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سعودی نوجوان کو القریع اسپتال سے کنگ فیصل میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔