پاکستانی کورونا ویکسین سے متعلق بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے لوکل کوروناویکسین کی دوسری کھیپ رواں ماہ تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، پاک ویک ویکسین کی تیاری کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق پاک ویک ویکسین کی تیاری کے لئے خام مال رواں ہفتے پہنچے گا، چین سے پاک ویک ویکسین کی10لاکھ ڈوز کا خام مال آئے گا، پاک ویک کی تیاری کے لئے خام مال چینی کمپنی کین سائینوفراہم کرے گی۔رواں ہفتے چین سے کین سائینو کی10لاکھ تیارڈوز پاکستان پہنچیں گی، پاکستان نے خام مال اور کین سائینوویکسین چینی کمپنی سے خریدی ہے، پاک ویک کوروناویکسین قومی ادارہ صحت میں تیار کی جائے گی۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک ویک کی دوسری کھیپ مکمل طور پر پاکستانی ماہرین تیار کریں گے۔ پاک ویک کی پہلی کھیپ ایک لاکھ24ہزار ڈوز کی تیار کی گئی تھی۔پاک ویک کی پہلی کھیپ چینی ماہرین کے تعاون سے تیار کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کی حفاظتی ویکسین ’’پاک ویک‘‘کی آج لانچنگ