بڑی عید سے پہلے ایسی صورتحال چاہتے ہیں کہ بندشیں نہ لگانا پڑیں:اسد عمر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور، اسلام آباد میں کورونا کا زور ٹوٹ گیا اور 6 ماہ بعد پہلی بار گزشتہ روز کورونا سے شہر میں ایک بھی موت نہیں ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا اعلان کرتے ہوئے 3جون سے ان کی رجسٹریشن کھولنے کا اعلان کیا ہے جبکہ وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا ہے کہ تاحال 70 لاکھ پاکستانیوں کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے اور ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح10 فیصد سے کم ہوکر 4 فیصد پر آگئی ہے، انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ عیدالاضحی پر عید الفطر جیسی پابندیاں نہ لگانی پڑیں۔
دریں اثنا وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ این سی اوسی اجلاس میں جمعرات 3جون سے 18سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کے لئے رجسٹریشن کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں بڑی عید سے پہلے ایسی صورتحال پر پہنچیں کہ بندشیں نہ لگانا پڑیں۔ رواں سال کے آخر تک 7 کروڑ لوگوں کی ویکسی نیشن چاہتے ہیں۔
بھارت کی نسبت کورونا سے پاکستان میں کم نقصان ہوا ہے ۔ جون اور جولائی میں 2 کروڑ ویکسین میسر ہوں گی۔دوسری جانب دو ماہ 6 دن بعد لاہور کے تمام چھوٹے بڑے پارکس کو کھول دیا گیا جبکہ محکمہ صحت کے نوٹیفکیشن کے مطابق اب پنجاب میں لانڈری اور ڈرائی کلین کی دکانیں ہفتے والے دن صبح 8 سے شام 8 بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: عوام عید الفطر پر کورونا ایس او پیز پر عمل کریں: وزیراعظم عمران خان