وزیراعظم نے دنیا کی جدید ترین ترقی کو رول ماڈل بنایا،فردوس عاشق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سابقہ ادوار میں وسائل سے مالامال صوبے کو اجاڑا گیا جس کا مقصد چند حواریوں کو فوائد منتقل کرنا تھا۔
فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ لاکھوں نوجوانوں کو روزگار فراہمی کے عملی اقدامات کیے ہیں، وزیراعظم نے دنیا کی جدید ترین ترقی کو رول ماڈل بنایا۔انہوں نے گزشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور آئسولیٹ ہوگیا تھا اور ارد گرد کے اضلاع معاشی طور پر پیچھے رہ گئے، ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کی بجائے قوم کے وسائل چند مخصوص پراجیکٹس کی نذر ہوئے، ماضی میں قومی وسائل چند مخصوص افراد میں بانٹے جاتے رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاہور شہر کی شریانیں بلاک کر دی گئی تھیں، روڈ میپ کرپشن کے ساتھ جوڑ دیا گیا تھا، ہمیں اس گٹھ جوڑ سے پاکستان کو باہر نکالنے میں 3سال لگے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی محنت کے ثمرات قوم کے سامنے آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حالات باتوں سے نہیں عملی اقدامات سے بدلیں گے:بلاول