جہانگیر ترین کیخلاف کارروائی ۔وفاقی حکومت نے گرین سگنل دیدیا

Jun 01, 2021 | 15:42:PM

(24نیوز)وفاقی حکومت  نے جہانگیر ترین کیخلاف کارروائی کےلئے گرین سگنل دےدیا۔

 ذرائع کے مطابق  جہانگیر ترین اور علی ظفر کے درمیان تین سے زائد ملاقاتیں ہوئیں۔علی ظفر نے جہانگیر ترین سے ایف آئی آر میں لگائے گئے الزامات کے متعلق پوچھا۔سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے جہانگیر ترین کی قانونی معاونت کی ،شبر زیدی نے ایف آئی آر کے نکات غلط قرار دینے کیلیے ثبوت علی ظفر کے سامنے رکھے، ذرائع کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین ، علی ظفر اور شہزاد اکبر کی ملاقات بھی ہوئی ۔شہزاد اکبر نے علی ظفر کی رپورٹ پر سوالات اٹھائے ، ذرائع کے مطابق شہزاداکبر کو وزیراعظم آفس سے ہدایات ملی کہ دباو قبول نہیں کرنا، میرٹ پر کیس آگے بڑھائیں۔

یہ بھی پڑھیںحالات باتوں سے نہیں عملی اقدامات سے بدلیں گے:بلاول
 

مزیدخبریں