بدبخت گونگی لڑکی نےمحبوب کی خاطر ماں کو قتل کر دیا

Jun 01, 2021 | 15:51:PM

 (24نیوز)لاہور کی عدالت نے محبت پانے کے لیے ماں کو قتل کرنے والے قوتِ گویائی سے محروم لڑکی اور اس کے عاشق پر فردِ جرم عائد کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور کی عدالت میں قوتِ گویائی سے محروم لڑکی کے خلاف ماں کو قتل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔قوتِ گویائی سے محروم لڑکی نے محبت پانے کے لیے ماں کو قتل کیا، عدالت نے قوتِ گویائی سے محروم ملزمان لڑکی اور لڑکے دونوں پر فردِ جرم عائد کر دی۔

واضح رہے کہ ملزمان کی جانب سے صحتِ جرم سے انکار کیا گیا، پراسیکیوٹر نے کہا کہ لڑکی کی والدہ بسمہ رشتے کے لیے راضی نہ تھی، جس پر مقتولہ بسمہ پر بیٹی نے دورانِ نماز حملہ کیا۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اس قتل کے لیے گونگی لڑکی کو قوتِ گویائی سے محروم اس کے محبوب نے اکسایا۔

خیال رہے کہ دورانِ نماز ملزمہ نے پہلے اپنی والدہ پر ڈنڈے سے حملہ کیا پھر ان کا گلہ دبا دیا۔عدالت نے ملزمان پر فردِ جرم عائد کرتے ہوئے گواہان کو طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:    اردو کا استعمال کم ہو گیا۔۔علاقائی زبانیں فروغ پانے لگیں۔۔پنجابی کا پہلا نمبر

مزیدخبریں