بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ پر غور

Jun 01, 2021 | 16:33:PM
بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سندھ کے بجٹ میں صوبائی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 تا15 فیصد اضافے کا امکان ہے جبکہ مزدور کی کم ازکم اجرت میں بھی اضافے کا فیصلہ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق مالی سال 22-2021 سندھ بجٹ کی تجاویز سامنے آگئیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں صوبائی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 تا15 فیصد اضافے کا امکان ہے، گریڈ1تا15کےملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد جبکہ گریڈ 16اوراوپر کے افسران کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع سندھ حکومت نے کہا ہے کہ سندھ کا بجٹ رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں پیش کئے جانے کا امکان ہے ، بجٹ کیلئے پنشن میں بھی اضافے کیلئے سفارشات تیار کرلی ہے۔  ذرائع کا کہنا تھا کہ مالی سال بجٹ میں مزدور کی کم ازکم اجرت میں بھی اضافےکا فیصلہ متوقع ہے۔

خیال رہے وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کا بجٹ 22-2021ء 11 جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے، وفاق نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے پر غور شروع کر دیا ہے، اس سلسلے میں صوبوں سے مشاورت کی جا رہی ہے۔

 
 یہ بھی پڑھیں:    وزیراعلیٰ پنجاب کا ’’سرکاری ملازمین ‘‘کی تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ