مہنگائی بڑھی ۔ ۔ گورنر اسٹیٹ بینک کا اعتراف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ مانیٹری پالیسی اجلاس میں بنیادی اعشاریوں پر تبادلہ خیال کیا، توانائی اور خوردونوش کی قیمتوں سے مہنگائی بڑھی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا ادارے ”بلوم برگ“ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاا کہ سپلائی مہنگائی کو کم کردے گی، حکومت کووڈ وبا میں معیشت کو ضروری معاونت فراہم کررہی ہے۔رضا باقر نے کہا کہ وبا میں حکومت کا پیکیج جی ڈی پی کا 5 فیصد رہا، پیکیج ختم کرنے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال اسٹیٹ بینک کی توقعات 3 فیصد جی ڈی پی نمو کے ہے، زرعی شعبے کی بہتر کارکردگی کے سبب معاشی ترقی کا اندازہ 3.94 فیصد کیا۔ رضا باقر نے کہا ہے کہ پاکستان میں مانیٹری پالیسی کا سٹارٹ ریٹ مجموعی طور پر بہترین ہے،پالیسی ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی ،احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے لئے رقم فراہم کی، زرعی شعبہ ہماری معیشت کا ایک بڑا حصہ ہے۔
گورنر سٹیٹ بینک نے کہاکہ پاکستان نے مالیاتی اور اقتصادی پالیسی کے باعث نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں،قومی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔ مو¿ثر مالیاتی اقدامات کی بدولت سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی آئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اعلیٰ معیار کے مالیاتی نظم و ضبط کے اقدامات سے ممکن ہوا ،معاشی ترقی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کے مقام تک پہنچ چکے ہیں ۔
انہوںنے کہاکہ پاکستان میں فی ملین کورونا مریضوں کی شرح 12 فیصد جبکہ عالمی سطح پر یہ شرح 62 فیصد ہے۔ انہوںنے کہاکہ سال 2020ءمیں عالمی سطح پر جی ڈی پی کی مناسبت سے حکومتی قرضوں میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کووڈ19پروگرام میں سب سے پہلے کورونا کیسز میں کمی پر توجہ مرکوز کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کے موثر اقدامات سے کورونا مریضوں کی شرح کو کم رکھنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
انہوںنے کہاکہ سٹیٹ بینک نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے لئے رقم فراہم کی۔ انہوںنے کہاکہ مالیاتی خسارےمیں کمی کے لئے بھی موثر اقدام کئے ہیں، زرعی شعبہ ہماری معیشت کا ایک بڑا حصہ ہے۔گورنر سٹیٹ بینک نے کہاکہ کسی بھی قومی معاشی پروگرام کے تحت معاشی ترقی اہم ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔شاہ رخ خان میری محبت لیکن ساحر لودھی۔۔۔ماہرہ خان نے اہم بیان دیدیا