(24 نیوز)ادارہ شماریات نے مہنگائی کی شرح میں اضافے کے سالانہ اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق مئی کے دوران مہنگائی میں 1.10 فیصد اضافہ ہواہے جبکہ سالانہ شرح 10.87 فیصد رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کر دہ اعدادو شمار کے مطابق جولائی تا مئی مہنگائی کی اوسط شرح 8.83 فیصد ریکارڈ کی گئی ، گزشتہ ماہ چکن 16.87 ، پھل 10.54 فیصد آٹا 9.75 ، گوشت 4.68 فیصد مہنگا ہواجبکہ انڈے، دالیں، صابن، ادویات بھی مہنگی ہوئیں۔
ادارہ شماریات کا کہناتھا کہ گزشتہ سال کی نسبت زندہ برائلر چکن 60 فیصد مہنگا ہواجبکہ انڈے 55 فیصد ، آٹے کے نرخ 28.54 فیصد بڑھ گئے۔
ایک سال میں مصالحہ جات 26.71 فیصد، گھی 22 فیصدچینی 21.62 فیصد، کوکنگ آئل کی قیمت 20.62 فیصد مہنگا ہوا ، خوراک و مشروبات کی قیمتوں میں 14.83 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ سال کی نسبت ٹرانسپورٹ 14 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز ۔۔سکول کب تک بند رہیں گے ؟ جانئے
کونسی چیز کتنی مہنگی ہوئی ؟ ادارہ شماریات نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا
Jun 01, 2021 | 18:34:PM