وفاقی حکومت کا پنجاب کے حق پرڈاکہ

Jun 01, 2021 | 19:18:PM

 (24 نیوز) پنجاب میں سڑکوں کی بحالی کے میگا منصوبے پر بجٹ کو کم کردیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں جاری ہیں اور پنجاب حکومت وفاق سے اپنا صوبائی حق لینے کیلئے تگ و دو کررہی ہے، پنجاب حکومت 53 ارب روپے مالیت کے فنڈ سے صوبہ بھر میں چھوٹی بڑی سڑکوں کی بحالی کا منصوبہ شروع کرنے جارہی ہے لیکن اب اس میں 38 ارب روپے کے بجائے پنجاب کے باسیوں کو بہترین روڈ انفراسٹرکچر دینے کے منصوبے پر 15ارب روپے کے فنڈ ملنے کے امکانات ہیںجس میں لاہور کو روڈ سیکٹر کی مد میں وفاق صرف 3 ارب روپے کے فنڈ دے گا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے پی ایس ڈی پی کے تحت وفاق سے 53 ارب روپے کے فنڈ لینے کا تخمینہ لگایا لیکن وفاقی حکومت کے احکامات پر پنجاب حکومت نئے مالی سال 15 ارب روپے مختص کرے گی۔
دوسری جانب لاہور کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کو بریک لگ گئی، سیوریج، گلیوں کی تعمیر و فلٹریشن پلانٹس کی مرمت کیلئے محکمہ ہاﺅسنگ کی جانب سے مانگی گئی گرانٹ کی سمری کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے مسترد کردی ، محکمہ ہاوسنگ کی جانب سے شہر میں روڈز، فلٹریشن پلانٹس اور سیوریج سکیموں کیلئے 43 کروڑ 56 لاکھ کی گرانٹ مانگی گئی تھی۔
کابینہ کمیٹی برائے خزانہ کا کہنا ہے کہ ترقیاتی سکیموں کیلئے نئے مالی سال میں فنڈز کی فراہمی کی جائے گی، سادھوکی، ہلوکی، کاہنہ کاچھا سمیت مختلف علاقوں میں سیوریج، روڈز کی تعمیر کی سکیموں کو اگلے مالی سال میں شروع کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز ۔۔سکول کب تک بند رہیں گے ؟ جانئے

مزیدخبریں