(24 نیوز)کورونا وبا سے خوفزدہ سری لنکن نژاد اداکار ہ جیکولین فرنینڈ س کے والدین نے اداکارہ کو بھارت چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ جیکولین نے والدین کے بھارت چھوڑنے کے مشورے کا انکشاف کیا، اداکارہ نے کہا کہ بھارت میں کو رونا وبا اور بلیک فنگس نامی بیماری نے والدین کو پریشان کردیا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ والدین میرے لیے فکر مند ہیں اسی لیے ان کا کہنا ہے کہ میں بھارت چھوڑ دوں اور والدین کے پاس بحرین چلی جائوں۔
یا د رہے کہ بھارت میں پھیلنے والے وبائی امراض روزانہ کی بنیاد پر تین ہزار سے زائد افراد کی جان لے رہے ہیں، جن سے تڑپ تڑپ کر ہلاک ہونے کی ویڈیوز اور تصاویر انٹرنیٹ اور میڈیا کے ذریعے دنیا بھر میں وائرل ہورہی ہیں۔ان حالات کو دیکھتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ جیکولین کے والدین بھی اپنی بیٹی کےلیے فکر مند اور سخت پریشان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:رنبیر کپور نے شادی نہ کرنے کی ایسی وجہ بتا دی کہ جان کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جا ئے گا