برطانوی حکومت نے بچے کی جان بچانے کیلئے 39 کروڑ خرچ کردیئے

Jun 01, 2021 | 20:45:PM

(24 نیوز)برطانیہ میں5ماہ کا بچہ دنیاکی مہنگی ترین زولجین سما میڈیسن وصول کرنے والا این ایچ ایس کاپہلامریض بن گیا۔آرتھر مورگن کوگزشتہ ہفتے ایویلینالندن چلڈرن ہسپتال میں زولجین سما میڈیسن لگائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق 5ماہ کے بچے آرتھر مورگن کو ریڑھ کی ہڈیوں کی بیماری لاحق ہے۔زولجین سما میڈیسن ممکنہ طور پر 5ماہ کے بچے کی زندگی کو طول دے سکتی ہے۔گزشتہ ماہ آرتھر مورگن کو ریڑھ کی ہڈیوں کی بیماری تشخیص ہوئی تھی۔اس بیماری کے علاج کو دنیا کا سب سے مہنگا علاج کہا جاتا ہے۔اس کی میڈیسن کی قیمت فی خوراک 1.79 ملین پاونڈ ”تقریباً پاکستانی 39 کروڑ“ روپے بنتی ہے۔
این ایچ ایس نے مینوفیکچررز نوارٹیس جین تھراپی کے ساتھ معاہدے کے بعد اس میڈیسن کو بچے کے علاج کیلئے مہیا کیا۔دو سال قبل تک اس بیماری میں مبتلا بچوں کے علاج کیلئے کوئی آپشن موجود نہیں تھا۔
بچے کے والد ریس مورگن سیلف ایمپائی کا کہنا ہے کہ بچے کی بیماری کا سن کر بہت بڑا طوفان برپا ہوا اوربہت زیادہ پریشانی تھی۔ہم ابھی تک نہیں جانتے کہ بچے کا مستقبل کیا ہوگا لیکن اس میڈیسن نے آرتھر کو بہترین مستقبل فراہم کرنے کا موقع دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت اور نادرا میں پیدائش،وفات، نکاح اور طلاق کی کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن کا معائدہ

مزیدخبریں