پنجاب حکومت کی 46 نئی گاڑیاں خریدنے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پنجاب حکومت کی جانب سے خریدی گئی نئی گاڑیاں تمام وزرا ءکو دی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 46 نئی گاڑیاں خریدنے کی تجویزپر غور شروع کر دیا ہے۔ پنجاب حکومت نے عدالت سے گاڑیوں کی خریداری پر پابندی اٹھانے کیلئے رابطہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت عدالت سے اجازت لے کر یہ نئی گاڑیاں خریدے گی۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے اس سے قبل بھی 77 نئی گاڑیاں خریدنے سمری 29 مارچ کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے محکمہ خزانہ کو بھجوائی تھی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے گاڑیاں خریدنے کو صرف محکمانہ تجویز قرار دیا تھا، شہباز گل کا موقف تھا کہ کئی محکموں نے درخواست کی جسے مسترد کیا گیا تھا۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نئی گاڑیوں کے فیصلے کو تجویز کہا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ گاڑیاں خریدنے کی تجویز آئی تھی جسے مسترد کیا گیا تھا تاہم اب منظر عام پر آنے والی دستاویزات نے پنجاب اور وفاق کے ترجمانوں کی نفی کردی۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کا پنجاب کے حق پرڈاکہ