یو ای ٹی کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا۔۔ طلبہ کا سال ضائع ہونیکا خدشہ

Jun 01, 2021 | 22:21:PM

(24 نیوز)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے فارن پروفیسرز کو فیس کی عدم فراہمی کے باعث طلبہ کی تھیسز اویلوایشن بھی رک گئی۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی بدترین مالی بحران کا شکار ہے۔مختلف کلاسز کے پی ایچ ڈی تھیسز کئی ماہ سے ایویلوایٹ نہیں ہوسکے ہیں، جس کے باعث طلبہ کا سال ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
یونیورسٹی کی جانب سے کئی ماہ سے فارن پروفیسرز کو اویلوایشن فیس نہیں دی جا سکی، جس کی وجہ سے فارن پروفیسرز نے مزید تھیسز اویلوایشن سے انکار کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:برطانوی حکومت نے بچے کی جان بچانے کیلئے 39 کروڑ خرچ کردیئے

مزیدخبریں