لا کالجز کے طلبا کے مرحلہ وار امتحان کرانے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے لا کالجز کے طلبا کے مرحلہ وار امتحان کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ سال میں 2 یا3مرتبہ امتحان کراکر طلباکی ڈگری 5 سال میں مکمل کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ سکھر میں لاءکالجز میں امتحانات نہ ہونے کے معاملے پر طلبا کی جانب سے دائر پٹیشن پر سماعت کی ، سماعت میں شاہ عبد اللطیف یونیورسٹی خیرپور کے رجسٹرار کو پیش کیا گیا۔
جسٹس آفتاب احمد گورڑ نے کہاکہ 3سال سے طلباکے امتحانات کیوں نہیں کرائے، جس پر رجسٹرار نے بتایا کورونا کی وجہ سے امتحانات تاخیر کا شکار ہوئے تو وکیل نے کہا کورونا کی صورتحال ایک سال سے ہے،3سال سے امتحان نہیں کرائے۔
جسٹس آفتاب احمد گورڑنے کہاکہ آپ نے جن سے پیسے لیے ، ان کے ایک سال میں 2امتحان کرائے، آپ نے سیکڑوں طلباکامستقبل داﺅ پر لگا دیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے طلبا سے مرحلہ وارامتحان کرانے کاحکم دیتے ہوئے کہاکہ سال میں 2 یا3مرتبہ امتحان کراکر طلباکی ڈگری 5 سال میں مکمل کی جائے۔
عدالت نے 2 گھنٹے میں امتحانات کا شیڈول بناکر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ احکامات پرعمل نہ ہونے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔جسٹس آفتاب احمدگورڑ نے ریمارکس میں کہاکہ یونیورسٹی سے منسلک کالج بندبھی کرنےکاحکم دے سکتے ہیں، پھرآپ لوگ مکھیاں مارتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔حالات باتوں سے نہیں عملی اقدامات سے بدلیں گے:بلاول