کانگو ۔۔داعش کا حملہ۔۔ 50افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) افریقی ملک کانگو میں مسلح افراد کے حملے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک کانگو میں مسلح افراد نے گاﺅں پر حملہ کرکے 50 افراد کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی حکام کا کہنا تھاکہ علاقے میں اب بھی لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ خوف کی وجہ سے متعدد افراد زخمی حالت میں جھاڑیوں میں چھپے ہوئے ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔
حکام کے مطابق حملہ آوروں کی بڑی تعداد نے بے گھر افراد کے کیمپ پر حملہ کیا جب کہ ہلاک افراد کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ مقامی افراد کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کا تعلق اے ڈی ایف ملیشیا گروپ سے ہے جس کا تعلق داعش گروپ سے ہے تاہم اس حوالے سے تصدیق نہیں کی جاسکی ۔
واضح رہے کانگو میں لسانی فسادات اور بغاوت کے باعث معاشی صورت حال نہایت خراب ہے اور معدنیات سے مالامال علاقوں میں قبضے کے لیے حکومت اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں معمول کی بات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے بوائے فرینڈ کیلئے ایک بار پھر پیار کااظہار کردیا