بے نظیر بھٹو ہسپتال کے ڈاکٹروں کی بڑی کامیابی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بے نظیر بھٹو ہسپتال کے ڈاکٹروں نے سرکاری سطح پر پہلا کڈنی ٹرانسپلاٹ کا کامیاب آپریشن کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بے نظیر بھٹو ہسپتال کے ڈاکٹروں نے 34 سالہ مریض زاہد کا کامیاب کڈنی ٹرانسپلانٹ کیا ،5 گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن میں مریض کی بہن کا کڈنی نکال کر مریض میں پیوندکاری کیا گیا۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے آپریشن تاخیر کا شکار ہوا مگر کامیاب رہا ۔مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔کڈنی ٹرانسپلانٹ سرکاری سطح پر بلکل مفت کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:یو ای ٹی کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا۔۔ طلبہ کا سال ضائع ہونیکا خدشہ