(24 نیوز)پنجاب بھر کے 720 تھانوں میں اب حاضری بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے لگا کرے گی۔
تفصیلا ت کے مطابق ایس ایچ اوز، تفتیشی افسروں سمیت تھانے کے تمام افسران اور اہلکار بائیو میٹرک سسٹم پر حاضری لگائیں گے۔
انسپکٹر جنرل پنجاب انعام غنی کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے تمام تھانوں میں بائیو میٹرک مشنیں تقسیم کی جا رہی ہیں۔ لاجسٹک برانچ پنجاب کے تمام افسروں کو بائیو میٹرک مشینیں تقسیم کر رہی ہے۔
بائیو میٹرک حاضری کا آغاز 10جون سے ہو گا۔ کونسا افسر اور اہلکار کتنے گھنٹے ڈیوٹی کرتا ہے بائیو میٹرک حاضری سے آئی جی آفس مانیٹر کرئے گا۔ بائیومیٹرک حاضری تھانوں کے بعد ڈی پی او آفس اور پولیس لائنز میں بھی شروع کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:ویرا ت کو ہلی کا جھو ٹ پکڑا گیا۔۔سو شل میڈیا صارفین کی شدید تنقید