کورونا کو اب الفا ۔بیٹا اورڈیلٹا کہا جائے گا

Jun 01, 2021 | 23:13:PM

 (24نیوز)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے کورونا اقسام کے ناموں کے لیے یونانی حروف رکھنے کا اعلان کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیوایچ اونے بتایاکہ برطانیہ میں دریافت ہونے والی کورونا کی قسم کو الفا کہا جائے گا جبکہ جنوبی افریقی قسم کو بیٹا اور انڈین قسم کو ڈیلٹا کہا جائے گا۔
عالمی ادارہ صحت کاکہنا تھا کہ اس طرح کے ناموں کا مقصد کورونا سے متعلق بات چیت کوآسان بنانا ہے۔اس کے علاوہ ان ناموں کا مقصد کورونا کا نام جڑنے سے ان ممالک کے بارے میں منفی تاثر کو بھی رد کرنا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے 1.617.2 وائرس کو انڈین قسم کہنے پر شدید تنقید کی تھی۔
 یہ بھی پڑھیں۔مائنس ڈگری درجہ حرارت میں شوٹنگ کیلئے بارش میں بھیگتی حنا خان کی ویڈیو وا ئرل

مزیدخبریں