عا مر لیاقت نے قتل کی کو شش کی ۔۔تیسری بیوی ہونے کی دعو یدا رہانیہ خان کےسنسنی خیز انکشافا ت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی مبینہ اہلیہ ہانیہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 26 مئی 2021 کو قتل کی کوشش کی وجہ سےرو پو ش ہوگئی تھی۔
تفصیلا ت کے مطابق ہانیہ خان نے اپنی بہن ایمن خان کے ہمراہ اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کی اور اینکر پرسن عا مر لیا قت کے ساتھ اپنی شادی کی تفصیلات فراہم کیں۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بہن ایمن خان عامر لیاقت حسین کے ساتھ اس شادی کی گواہ تھی جو رواں سال 09 مارچ کو ہوئی تھی۔ہانیہ نے بتایا کہ عامر نے ان کی شادی پر ایک موبائل فون تحفے میں دیا تھا اور وہ وقتا فوقتا اسلام آباد کے پارلیمنٹ لاجز میں ملتے رہے ہیں۔
ہانیہ خان نے مزید بتایا کہ جب ان کی شادی ہوئی تو اس کی زندگی میں طو بیٰ اور بشری ٰجیسی کوئی اور لڑکی نہیں تھی اور عامر نے اسے یقین دلایا کہ وہ اس کے ساتھ مخلص ہوگا۔
لیکن عامر نے اس پر زور دیا تھا کہ وہ ان کی شادی کا انکشاف نہ کرے کیوں کہ اس وقت وہ اس کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے ، اور اگر وہ اسے بے نقاب کرنے کی کوشش کرتی ہے تو وہ اس کی تردید کرے گا۔اینکر کی مبینہ بیوی نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ ان کی شادی نجی چینل کے دفتر میں ہوئی ہے۔اس نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ اس کے خلاف 26 مئی کو قتل کی کوشش کی گئی تھی لیکن خوش قسمتی سے وہ اس میں محفوظ رہیں۔میں نےبھا گ کر جان بچائی ۔ہانیہ خان نے دعویٰ کیا کہ کسی شخص نے اس کو منہ بند کرنے کی دھمکی دی ہے ورنہ اسے یا اس کے اہل خانہ کو قتل کردیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:بیوی سے طلاق کے دعوے۔۔ "مصیبتوں" میں گھرے عامر لیاقت نے ہانیہ کی شرمنا ک ویڈیو وا ئرل کر دی
ہانیہ نے کہا کہ انہیں ڈرایا نہیں جاسکتا ہے اور وہ اپنے حق کے لئے بولتی رہیں گی۔ دھمکی کے بعد میں نے ایک بار پھر فیس بک پر اپنا براہ راست سیشن کیا۔ اسی رات ایک گروپ اس کے گھر آیا اور اس کی بہن کو گن پوائنٹ پر رکھ کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔
ہانیہ خان نے الزام لگایا کہ ان افراد کی رہنمائی سید ممتاز نے کی تھی جس کا دعوی ٰتھا کہ وہ پارلیمنٹ لاج ہاوس میں عامر لیاقت کا ڈرائیور ہے اور اس فلیٹ نمبر کا پتہ بھی دیا ہے جہاں وہ شادی کے بعد پارلیمنٹ لاجز میں عامر لیاقت کے ساتھ رہتی تھیں۔
ہا نیہ نے کہا کہ اینکر پرسن نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنی حکومت کے دور اقتدار کے اختتام کے بعد ان کی شادی کا انکشاف کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کے نفسیاتی مریض ہونے کا دعویٰ کرنے والے عامر لیاقت کو بھی طبی معائنے کے لئے بھیجنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ انہیں فیس بک پر اپنی جرات مندانہ تصاویر پوسٹ کرنے کی عادت تھی اور عامر لیاقت نے میسجز میں فحش اور سستے ریمارکس بھیجنا شروع کردیئے۔ وہاں سے ان کا تعارف ہوا جس کی وجہ سے ان کی شادی ہوگئی۔
ہانیہ خان نے عامر لیاقت کے تحفے کو بھی میڈیا کو دکھایا اور اپنے دعووں کی حمایت میں ڈاکٹر عامر لیاقت کے میڈیا صوتی پیغامات بھی پیش کیے۔
یہ بھی پڑھیں:مائنس ڈگری درجہ حرارت میں شوٹنگ کیلئے بارش میں بھیگتی حنا خان کی ویڈیو وا ئرل