وزیراعظم کا عوام کو بڑا ریلیف: قیمتوں میں کمی کا اعلان

Jun 01, 2022 | 09:50:AM
وزیراعظم،شہباز شریف،عوام،ریلیف
کیپشن: 20 کلو آٹے کا تھیلا کم ہوکر 800 روپے میں ملے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے غریبوں کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا جس کے تحت 20 کلو آٹے کا تھیلا کم ہوکر 800 روپے میں ملے گا۔

 حکومتی ترجمان کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بڑے ریلیف پروگرام کے تحت 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 950 روپے سے 150 روپے کم ہوکر 800 روپے جبکہ چینی کی قیمت 15 روپے فی کلو کم ہوکر 85 روپے کی جگہ 70 روپے کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل 213، گھی 208 روپے فی کلو مہنگا

ریلیف پیکج کے تحت غریب شہریوں کو گھی، چاول اور دالوں پر بھی رعایت دی جارہی ہے۔  حکومتی ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ تاریخی ریلیف پیکج ہے جو سابق حکومت کے ریلیف کے مقابلے میں پچاس فیصد زیادہ ہے۔

 حکومتی اعلامیے کے مطابق ریلیف پیکج پر یکم جون سے عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔