نامور بھارتی گلوکار ’کے کے‘ لائیو پرفارمنس کے دوران دم توڑ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف بھارتی گلوکار و اداکار کرشنا کمار عرف ’کے کے‘ 53 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نامور گلوکار و اداکار کرشنا کمار ریاست مغربی بنگال کے شہر کلکتہ میں منعقدہ ایک تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کررہے تھے کہ اچانک ان کی طبعیت بگڑی اور وہ اسٹیج پر گرکر ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:سدھو موسے والا کا قاتل گرفتار
‘کے کے‘ کے نام سے مشہور گلوکار کو فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ پہلے زندگی کی بازی ہار چکے تھے، اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے کرشنا کمار کی موت کی تصدیق کی۔
Extremely sad and devastated. Another shocking loss for all of us. Can’t believe our KK sir is no more… what is even happening. I can’t take it anymore.
— ARMAAN MALIK (@ArmaanMalik22) May 31, 2022
کرشنا کمار کناتھ 22 اگست 1968 کو دہلی میں پیدا ہوئے اور 53 برس کی عمر میں کلکتہ میں دار فانی سے کوچ کرگئے، متوفی نے پسماندگان میں بیوی اور بچے چھوڑے ہیں۔
گلوکار اور کمپوزر نے ہندی سمیت تامل، تیلگو، کناڈا اور بنگالی زبانوں میں بھارتی فلم انڈسٹری کو متعدد معروف گانے دئیے، انہوں نے اپنے کرئیر کے دوران بالی وڈ کے لیے پلے بیک گلوکاری پر توجہ مرکوز رکھی۔
Tragic to hear about the passing away of KK after falling ill while performing in Kolkata. Another reminder of how fragile life is. Condolences to his family and friends. Om Shanti. pic.twitter.com/43B3dzykP3
— Virender Sehwag (@virendersehwag) May 31, 2022
کرشنا کمار نے اپنے گانوں کی پہلی البم ’پال‘ 1999 میں ریلیز کی تھی، گلوکار کے مشہور گانوں میں’دل عبادت، توہی میری شب ہے، سن ذرا، تڑپ تڑپ کے اس دل سے آہ نکلتی رہی، دس بہانے کرکے لے گئے دل‘ سمیت متعدد گانے شامل ہیں جنہیں بھارت سمیت دنیا بھر میں خوب پذیرائی ملی۔
گلوکار اور کمپوزر کی موت پر بھارتی لیجنڈ ویرینڈر سیواگ، ارمان ملک سمیت مداحوں ، فنکاروں اور سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے اظہار افسوس کیا جارہا ہے۔