چیف الیکشن کمشنر، الیکشن کمیشن ارکان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، 2 ارکان نثار احمد درانی، شاہ محمد جتوئی اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے مارچ 2021 میں سینیٹ کے حوالے سے فیصلہ دیا تھا کہ الیکشن صاف شفاف ہونے چاہئیں اور ہر وہ راستہ اختیار کریں جس سے الیکشن میں شفافیت برقرار رہے، لیکن ایسا نہیں ہوا، لہذا ان سب افسران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
جوڈیشل ایکٹیوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے اپنی درخواست میں کہا کہ کمیشن نے الیکشن میں جدید ٹیکنالوجی ابھی تک استعمال نہیں کی، ووٹنگ کیلئے الیکٹرانک ٹیکنالوجی بھی شروع نہیں کی گئی، اس بابت کئی خط لکھے گئے مگر عمل درآمد نہ ہوا، جبکہ الیکشن میں کرپشن اور دھاندلی کرنے والوں کیخلاف بھی تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔