عمران کو گرفتار کرکے حکومت اپنی موت کو دعوت دے گی: پرویز الٰہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنے کی صورت میں حکومت کو سنگین نتیجے سے خبردار کر دیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کر کے حکومت اپنی قبر خود کھودے گی اور اپنی موت کو دعوت دے گی۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری کے خلاف کارروائی ہوگی کیونکہ لانگ مارچ کے شرکا پر فائرنگ پولیس نے کی ہے، خواتین پنجاب اسمبلی نے مشترکہ طور پر استحقاق کمیٹی میں یہ معاملہ لے کر جانے کا فیصلہ کیا ہے کہ اسمبلی حدود میں بغیر اسپیکر کی اجازت کے پولیس نے پکڑ دھکڑ کی ہے۔