شہباز حکومت کو دھچکا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں نیا تنازع سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پنجاب کابینہ میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان پنجاب کابینہ قلمدانوں پر ڈیڈلاک برقرار ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے 5 وزارتوں کے قلمدان فوری مانگ لیے ہیں جب کہ پانچ وزیروں کا فوری طور پر حلف لینے کا عمل مکمل کرانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان کابینہ کے معاملے پر جاری ڈیڈلاک کو جلد مذاکرات کے ذریعے ختم کیا جا ئے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ملک میں نئے انتخابات کب ہوں گے؟ چیف الیکشن کمیشن کا بڑا اعلان
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سینئر وزیر نہ بنائے جانے پر (ن) لیگ سے بات چیت کا فیصلہ کیا ہے تاہم (ن) لیگ نے پیپلز پارٹی سے مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان