میاں منشاء کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف بزنس مین میاں منشاء کا طیارہ نشاط-1( Nishat-1 ) حادثے سے بال بال بچ گیا۔
ذرائع کے مطابق میاں منشاء وزیراعظم شہباز شریف کو جوائن کرنے ترکی جا رہے تھے، دورانِ پرواز طیارے میں فنی خرابی کا واقعہ گزشتہ روز اُس وقت پیش آیا جب طیارہ افغانستان کی حدود میں پہنچا،پائلٹ طیارہ افغانستان سے واپس لاہور ایئرپورٹ لے آیا، طیارے میں میاں منشاء خود بھی سوار تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فنی خرابی دور کرنے کے بعد میاں منشاء اسی طیارے میں دوبارہ سفر کرکے ترکی پہنچے۔