(ویب ڈیسک) بھارت کے آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کی موت کا بدلہ دو دن میں لینے سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ کے ان دنوں انٹرنیٹ پر چرچے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ سدھو موسے والا کی موت کے انتقام والی پوسٹ گینگسٹر نیرج بوانا کے نام سے منسوب ہے جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ سدھو کی موت کا بدلہ جلد لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سدھو موسے والا کا قاتل گرفتار
بھارتی میڈیا پر وائرل ہونے والی انتقامی پوسٹ کے مطابق ’سدھو موسے والا دل میں دھڑکتا تھا اور بھائی تھا، دو دن میں نتیجہ دے دیں گے۔‘
رپورٹس کے مطابق نیرج بوانا ان دنوں قتل اور تاوان کے متعدد مقدمات میں تہاڑ جیل میں قید ہے لیکن ان کے بندے بھارت کے کئی شہروں میں موجود ہیں۔
فیس بک کی اس پوسٹ میں واضح نہیں کہ یہ پوسٹ کس کی جانب سے لکھی گئی ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ مذکورہ پوسٹ کے سرے اسی گینگسٹر سے مل رہے ہیں کیونکہ اس میں نیرج بوانا کو ٹیگ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نامور بھارتی گلوکار ’کے کے‘ لائیو پرفارمنس کے دوران دم توڑ گئے
خیال رہے سدھو موسے والا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آ گئی جس میں بتایا جارہا ہے کہ اتوار کی شام قتل کیے جانے والے سدھو موسے والا 2 درجن سے زائد گولیوں کا نشانہ بنے۔ پوسٹ مارٹم کے دوران سدھو موسے والا کی لاش میں سے 25 گولیاں نکالی گئی ہیں۔