(ویب ڈیسک) لانگ مارچ کی تیاریاں جاری،تحریک انصاف نے لانگ مارچ میں ممکنہ پکڑ دھکڑ کے خلاف پٹیشن تیار کر لی جو جلد ہی سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی، عمران خان نے درخواست کی حتمی منظوری بھی دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے اگلے لانگ مارچ میں حکومت کی جانب سے رکاوٹ ڈالنے اور کارکنان کی ممکنہ پکڑ دھکڑ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا،ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اس سلسلے میں پٹیشن تیار کر لی ہے جو آج کسی بھی وقت سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی ،پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کیس کی پیروی کریں گے اور مجوزہ درخواست میں سپریم کورٹ سے سوال کیا جائے گا کہ کیا لانگ مارچ میں دوبارہ پکڑ دھکڑ ہوگی اور عدالت بتا دے کہ حکومت دوبارہ ملک بند کردے گی یا انہیں روکا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس۔ الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آ گئی