ترک سرمایہ کار پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھیں۔ وزیراعظم شہبازشریف

Jun 01, 2022 | 13:39:PM

(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکی نے صدر اردوان کی قیادت میں زبردست ترقی کی ہے، پاکستان اور ترکی کو باہمی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے رکاوٹوں کو دور کرنا ہو گا۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے پاک ترک بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورترکی کے درمیان تاریخی اور قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، برصغیر کے مسلمانوں نے ترکی کی جنگ آزادی کیلئے بھرپور تعاون کیا۔ ترک قوم کبھی اپنےدوستوں کونہیں بھولتی، ترکی نے زلزلے، سیلاب اور قدرتی آفات کے دوران پاکستان کی مدد کی۔انہوں نے کہا کہ ترکی کی برآمدات 270 ارب ڈالرسے بڑھ گئی ہیں، ترکی نے اپنے انفراسٹرکچر کو بہت ترقی دی ہے۔

 شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان مختلف شعبوں خصوصا صنعت میں ترکی کے تجربات سےاستفادہ کرنا چاہتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت، عوامی روابط بڑھانے کے مواقع موجود ہیں، ٹیکسٹائل انڈسٹری کے شعبے میں بھی تعاون کیا جا سکتا ہے، ترک تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔  

واضح رہے کہ کہ اس سے قبل اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترک کمپنیوں کے ساتھ پاکستان میں برے رویئے پرمعذرت کرتا ہوں، پاکستان اور ترکی کی دوستی لازوال ہے، جب وزیراعلیٰ پنجاب تھا ترک کمپنیوں کے ساتھ شفاف طریقے سے معاہدے کیے گئے تھے۔ کسی سیاسی بلیم گیم میں نہیں پڑنا چاہتا۔

یہ بھی پڑھیں: سجل علی اور شہزاد رائے کی ویڈیو کال لیگ

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ گارنٹی دیتا ہوں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں ہرممکن سہولیات دیں گے، ترک سرمایہ کاروں کا پاکستان میں خیرمقدم کریں گے، ترک سرمایہ کاروں کا ریڈ کارپٹ استقبال کریں گے، ترک سرمایہ کار پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھیں، ترکی کا دشمن پاکستان کا دشمن ہو گا۔ 

یہ بھی پڑھیں:شہباز حکومت کو دھچکا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں نیا تنازع سامنے آگیا

مزیدخبریں