سدھو موسے والا قتل کیس میں اہم پیش رفت: پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پنجابی گلوکار سدھو موسے والا قتل کیس میں پولیس نے اہم گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب کے مشہور گلوکار سدھو موسے والا کے دن دیہاڑے قتل پر پولیس مجرمان کی گرفتاری کے لئے سرگرم عمل ہے اور تابڑ توڑ چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے، ایسی ہی ایک کارروائی شملہ بائی پاس نیا گاؤں چوکی کے قریب کی گئی جس کے نتیجے میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سدھو موسے والا کی موت کا بدلہ 2 دن میں لینے کا اعلان
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتراکھنڈ ایس ٹی ایف اور پنجاب ایس ٹی ایف نے ہیم کُنڈ صاحب یاترا سے واپس پنجاب جانے والے راستوں کی ناکہ بندی کے دوران ایک گاڑی کو روکا جس میں پانچ افراد سوار تھے، ان میں سے ایک شخص کو پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا گیا، ملزم پر الزام ہے کہ اس نے سدھو موسے والا کے مرکزی ملزم کو گاڑی اور پناہ دی تھی، گرفتاری کی باضابطہ تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نامور بھارتی گلوکار ’کے کے‘ لائیو پرفارمنس کے دوران دم توڑ گئے
واضح رہے کہ بھارتی نژاد کینیڈین شہری گولڈی برار مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کرچکا ہے، گینگسٹر گولڈی برار کا اصل نام ستیندر سنگھ ہے، وہ بھارت میں کئی دیگر مجرمانہ مقدمات میں مطلوب ہے۔
گولڈی اس وقت کینیڈا میں مقیم ہے، پنجاب کے فیروز پور کی ایک عدالت نے یوتھ کانگریس کے ضلع صدر گرلال سنگھ پہلوان کے قتل کے الزام میں گولڈی برار کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سجل علی اور شہزاد رائے کی ویڈیو کال لیگ
گولڈی برار نے ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد وہ دوبارہ شہہ سرخیوں میں آئے۔