نئی شرط: عازمین حج کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی

Jun 01, 2022 | 14:45:PM

(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے عازمین حج کے لیے روانہ ہونے سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا اور پی آئی اے سمیت تمام ائیرلائنز کو نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق حج برائے سال 2022 کے معاملے پر سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے عازمین حج کے لیے کورونا وائرس ٹیسٹ سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن میں تبدیلی کر دی۔

 اس حوالے سے سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے پی آئی اے سمیت تمام ائیرلائنز کو نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔

 ہدایت نامے میں حج کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج کیلئے سعودی عرب روانہ ہونے سے 72 گھنٹے قبل ٹیسٹ لازمی قرار دیا۔

 سعودی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ کورونا سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی پر سعودی وزارت صحت کے قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔

 اس سے قبل سعودی ایوی ایشن نے عازمین حج کے لیے 48 گھنٹے قبل کورونا وائرس ٹیسٹ کی شرط رکھی تھی۔

 یاد رہے جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حج ادائیگی کے لیے آنے والے مسافروں کی عمر 65 سال سے زائد نہ ہو۔

 نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سعودی وزارت صحت کی جانب سے منظور شدہ کویڈ ویکسین لازمی ہوگی جبکہ سعودی عرب پہنچنے سے 48 گھنٹے قبل منفی کورونا رپورٹ دکھانی ہوگی۔

 سعودی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

 اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام ایئرلائنز ہدایت نامے پر سختی سے عملدرآمد کرائیں خلاف ورزی پر ایئرلائنز پر جرمانے بھی کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں