(ویب ڈیسک) بنوں ویسٹ بلاک میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
تیل و گیس کے شعبے سے ملک کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آگئی۔ خیبر پختونخوا میں ماری پیٹرولیم نے شمالی وزیرستان کے بنوں ویسٹ بلاک میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کر لئے ہیں، اس نئی دریافت سے 25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 300 بیریل یومیہ تیل حاصل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:نئی شرط: عازمین حج کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی
ترجمان ماری پٹرولیم نے اپنے اعلامئے میں تیل و گیس کے ذخائر کے دریافت کی خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں یہ تیل و گیس کی پہلی دریافت ہے، نئی دریافت سے تیل و گیس کی طلب پوری کرنے میں مدد ملے گی، اور اس سے ملک میں ہائیڈرو کاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا، جب کہ مقامی وسائل کی دریافت سے زرمبادلہ کے ذخائر کی بھی بچت ہوگی۔