(24 نیوز)ایڈیشنل سیشن نے لانگ مارچ کے دوران کارکنوں پر تشدد کرنے کیخلاف سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی آپریشزاور وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم دیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کرنے کے الزام میں وفاقی وزیر داخلہ، سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم دیدیا ہے۔
عدالت نے درخواست گزار حمیدمجید کی درخواست پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔متعلقہ ایس ایچ او تینوں ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کریں۔
سو سے زائد وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔