(24 نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کیلئے فیصلہ کن وقت ہے، قوم کیلئے دو راستے ہیں ایک تباہی اور دوسرا عظمت کا راستہ ہے۔
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی نے پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی نیوٹرل نہیں ہوتا، اللّٰہ نیوٹرل رہنے کی اجازت نہیں دیتا، 25 مئی کو مشکل حالات میں میڈیا نے کوریج کی۔
عمران خان نے کہا کہ اس جدوجہد کو سیاست نہیں جہاد سمجھیں، بربریت سے لوگوں پر شیلنگ کی گئی، ماڈل ٹاؤن واقعے پر شہباز شریف اور رانا ثناء اللّٰہ کو جیلوں میں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عدالتیں کمزور کو طاقتور سے محفوظ رکھنے کے لیے بنتی ہیں، ہم ان لوگوں کو شکست دیں گے تو پاکستان اوپر جائے گا، اگر ہم کامیاب نہ ہوئے تو یہ جنگ آپ کے بچوں کو لڑنی پڑے گی۔ پاکستان میں انصاف کی جنگ ہے، رانا ثناء اللّٰہ لوگوں کو ڈرا رہا ہے، بزدل آدمی ظالم ہوتا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ مارچ میں عورتیں اور بچے نکلے ہوئے تھے ان پر شیلنگ کی گئی، مارچ کے شرکاء پر ایسے شیل پھینکے گئے جو دہشت گردوں پر پھینکے جاتے ہیں،جو ڈرتا ہے وہ کبھی بڑا آدمی نہیں بنا، وہ کبھی آگے نہیں بڑھتا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد۔عدالت کا رانا ثنا اللہ کیخلاف بڑا حکم
عمران خان نے بتایا کہ سپریم کورٹ سے رولنگ لے رہے ہیں پھر میں نکلنے کا اعلان کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں:کرونا کے بعد نئی خطرناک وبا نے سر اٹھا لیا