صدف کنول نے شادی کی دوسری سالگرہ پر شوہر کے لیے پیغام جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی مشہور اور صف اول کی ماڈل صدف کنول نے شادی کی دو سال مکمل ہونے پر اپنے شوہر اور اداکار شہروز سبزواری کے لیے مبارک باد کا پیغام جاری کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پوسٹ جاری کر دی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن ماڈل صدف کنول اور اداکار شہروز سبزواری کی شادی کو دو سال مکمل ہو گئے جس پر صدف کنول نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی اور اپنے شوہر کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اس کے ساتھ انہوں نے ایک پیغام بھی لکھا’’میرا آپ سے پیار دن بہ دن گہرا ہوتا جا رہا ہے شادی کی دوسری سالگرہ مبارک ہو میرے پیارے شوہر‘‘۔
View this post on Instagram
ماڈل کی اس پوسٹ کے بعد ان کے دوستوں اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
یاد رہے کہ اداکار شہروز سبزواری کی ماڈل صدف کنول سے یہ دوسری شادی تھی اس سے پہلے ان کی شادی اداکارہ سریا یوسف کے ساتھ ہوئی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔صدف کنول اور شہروز سبزواری کی شادی 31مئی 2020 کو ہو ئی تھی اب صدف کنول امید سے ہے جس کی تصدیق اداکار بہرو ز سبزواری نے ایک انٹرویو میں کی تھی۔