صدف کنول نے شادی کی دوسری سالگرہ پر شوہر کے لیے پیغام جاری کر دیا

Jun 01, 2022 | 17:13:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی مشہور اور صف اول کی ماڈل صدف کنول نے شادی کی دو سال مکمل ہونے پر اپنے شوہر اور اداکار شہروز سبزواری کے لیے مبارک باد کا پیغام جاری کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پوسٹ جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن ماڈل صدف کنول اور اداکار شہروز سبزواری کی شادی کو دو سال مکمل ہو گئے جس پر صدف کنول نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی اور اپنے شوہر کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اس کے ساتھ انہوں نے ایک پیغام بھی لکھا’’میرا آپ سے پیار دن بہ دن گہرا ہوتا جا رہا ہے شادی کی دوسری سالگرہ مبارک ہو میرے پیارے شوہر‘‘۔

ماڈل کی اس پوسٹ کے بعد ان کے دوستوں اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

یاد رہے کہ اداکار شہروز سبزواری کی ماڈل صدف کنول سے یہ دوسری شادی تھی اس سے پہلے ان کی  شادی اداکارہ سریا یوسف کے ساتھ ہوئی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔صدف کنول اور شہروز سبزواری کی شادی 31مئی 2020 کو ہو ئی تھی اب صدف کنول امید سے ہے جس کی تصدیق اداکار بہرو ز سبزواری نے ایک انٹرویو میں کی تھی۔

مزیدخبریں