تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں مشروط واپسی کا عندیہ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی میں مشروط واپسی کا عندیہ دے دیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں رہنما تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا تھاکہ الیکشن کی تاریخ کااعلان ہو تو تحریک انصاف کااسمبلی واپس جاناممکن ہے۔فواد چودھری کا کہنا تھاکہ حکومت الیکشن کی تاریخ دے تو الیکشن فریم ورک کیلئے ایوان میں جا کربات کرنے کو تیار ہیں، انتخابی اصلاحات کا بل ابھی تک موخر ہے اس پر بات چیت ہوسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ راجہ ریاض کے نامزدکردہ 'الیکشن کمیشن' کے تحت تو انتخابات نہیں کروائے جاسکتے، الیکشن کمیشن کو ایک آزاد الیکشن کمیشن کی حیثیت میں واپس لانا ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ تمام چیزوں پربات چیت اور سیاسی جماعتوں کے مابین باہمی رابطہ ضروری ہے، وزیراعظم اسمبلی تحلیل ہونے کی تاریخ کا اعلان کریں توباقی سب کچھ ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ، پاکستان میں کیا صورتحال رہی؟ اہم خبر