الیکشن کمیشن کا انوکھا کارنامہ ؛ پی ٹی آئی رکن اسمبلی مردہ قرار، نام ووٹر لسٹ سے خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر کو مردہ قرار دیتے ہوئے نام ووٹر لسٹ سے خارج کر دیا ۔
پی ٹی آئی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی ریاض حیدرکا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے مردہ قرار دے کر میرا نام انتخابی فہرست سے نکال دیا،ان کا کہناتھا کہ ایک ووٹر نے ووٹ ضلع وسطی سے ضلع جنوبی منتقل کرنےکی شکایت کی تو میں نے اپنی تسلی کے لیے ووٹرلسٹ پر اپنا نام چیک کرنے کیلئے میسج کیا تو مجھے پیغام آیا کہ میری فوتگی کی تصدیق ہونے پر میرا نام فہرست سے خارج کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں مشروط واپسی کا عندیہ دیدیا