کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، ترک  صدر

Jun 01, 2022 | 21:55:PM
ترک صدر رجب طیب اردگان، مقبوضہ کشمیر، مظلوم بھائی بہنوں، حمایت کرتے ہیں
کیپشن: ترک صدر طیب اردگان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائی بہنوں کی حمایت کرتے ہیں ، کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے ۔
انقرہ میں وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف سے عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا،مختلف فورمز پر پاکستان اور ترکی یکساں موقف رکھتے ہیں،ان کا کہناتھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان انتہائی قریبی دوستانہ تعلقات ہیں ، دونوں ملک دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں ۔
ترک صدر نے کہاکہ بحری جہازوں کی تیاری میں ہر ممکن تعاون فراہم کر رہے ہیں ، مواصلات، تعلیم، ماحولیات، انفراسٹرکچر کے شعبے میں دوطرفہ قریبی تعاون ہے،رجب طیب اردگان نے کہاکہ عوام کی خوشحالی کیلئے اقتصادی تعاون ترجیح ہے، عالمی فورمز پر بھرپور حمایت پر پاکستان کے شکرگزار ہیں ۔
 رجب طیب اردگان نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائی بہنوں کی حمایت کرتے ہیں ، کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے ،ان کا کہناتھا کہ ایک پرامن اور خوشحال افغانستان خطے کے مفاد میں ہے،انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان عوام کو بھرپور امداد فراہم کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں مشروط واپسی کا عندیہ دیدیا