(24 نیوز) اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے حج پر سبسڈی دینا جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے حج سبسڈی کے حوالے سے خبریں چلنے پر اسلامی نظریاتی کونسل سے حج سبسڈی سے متعلق استفسار کیا تھا جس پر اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ یہ عمل حجاج کے صاحب استطاعت ہونے کے منافی نہیں، سبسڈی بلا تفریق دی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چاہے حج سرکاری ہو یا پرائیویٹ سبسڈی بلا تفریق دی جائے، حکومت زکوةٰ کی رقوم سے سبسڈی دینے سے احتیاط برتے تو زیادہ بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا انوکھا کارنامہ ؛ پی ٹی آئی رکن اسمبلی مردہ قرار، نام ووٹر لسٹ سے خارج