چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد، تمام ہسپتالوں میں ہڑتال

Jun 01, 2023 | 10:24:AM

(24نیوز) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی کال پر آؤٹ ڈور میں ہڑتال جاری ہے۔ سروسز، گنگا رام، میو، جنرل، جناح اور پی آئی سی میں بھی آوٹ ڈور میں ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔

وائے ڈی اے کی ہڑتال سے علاج معالجہ تعطل سے دوچار ہونے کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔چلڈرن ہسپتال میں ایڈمن بلاک کے سامنے اور آؤٹ ڈور کیساتھ ان ڈور میں ڈاکٹرز کا احتجاج جاری ہے۔

وائے ڈی اے کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سعد پر تشدد کا مقدمہ دہشت گردی دفعات کے تحت درج کیا جائے اور ہسپتالوں میں سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے قانون لاگو کیا جائے۔

مزید پڑھیں:چلڈرن ہسپتال: بچی کی ہلاکت، لواحقین کے تشدد سے ڈیوٹی ڈاکٹر زخمی

وائے ڈی اے کا مزید کہنا تھا کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو احتجاج جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز  چلڈرن ہسپتال میں بچی کی ہلاکت پر لواحقین آپے سے باہر ہو گئے، شدید غم و غصے کے شکار لواحقین نے ڈیوٹی ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔

مزیدخبریں