(ملک اشرف ) لاہورہائیکورٹ میں چوری کے ملزم قربان علی کی عبوری ضمانت خارج ہونے پر ملزم پولیس کو چکمہ دے کراحاطہ عدالت سے فرار ہوگیا۔
جسٹس اسجد جاوید گھرال نے ملزم کی عبوری درخواست ضمانت پرسماعت کی۔ ملزم قربان اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوا۔
سرکاری وکیل نے عبوری درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم پولیس کی ابتدائی تفتیش میں قصور وار اور ضمانت کا حقدار نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: ظہور الٰہی روڈ کو پولیس کے قبضے سے خالی کرانے کیلئے درخواست پر سماعت
ملزم کے وکیل نے بتایا کہ ملزم کو مقدمہ میں بے بنیاد ملوث کیا گیا ہے۔ ٹھوس شواہد نہ ہونے کے باوجود عدلت نے ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی۔
ملزم کے وکیل نے عدلت سے ملزم کے بے قصور ہونے پر ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرنے کی استدعا کر دی۔