(جواد آصف) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق تو ہوگیا ہے لیکن شہریوں نے قیمتوں میں کمی کو اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پیٹرول 8 روپے کمی کی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 262 روپے ہوگئی، اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 5 روپے کمی کے بعد 253 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے: وزیر خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا
اس حوالے سے شہری کہتے ہیں کہ یہ کمی اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے اور یہ ریلیف عوام کے ساتھ مزاق ہے، دوسری جانب یہ خدشہ بھی ہے کہ کہیں چند دنوں بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ نہ ہوجائے۔
گزشتہ پندرہ روز میں پیٹرول کے نرخ دوسری بار کم ہوئے ہوئے ہیں، اس سے پہلے 15 مئی کو پیٹرول 12 روپے سستا ہوکر 270 روپے فی لیٹر پر آیا تھا۔