ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ کمی

Jun 01, 2023 | 11:57:AM
 ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستانی روپیہ کی قدر میں اضافہ ہونے لگا، انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ۔

امریکی ڈالر انٹر بینک میں چند پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 11 روپے سستا ہوا ہے،کاروباری ہفتے کے چوتھے روزانٹر بینک میں ڈالر 37 پیسے سستا ہونے کے بعد 285 روپے 10 پیسے کا ہو گیا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 11 روپے 50 پیسے سستا ہونے کے بعد 299 روپے 50 پیسے کا ہو گیا،گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 311 روپے پر بند ہوا تھا۔

ڈالر سستا ہونے پر دیگر کرنسی کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی،برطانوی پاؤنڈ 10.50 روپے سستا ہوکر 373.50 روپے تک گرگیا۔
اوپن مارکیٹ میں یورو 10روپے سستا ہوکر 323 روپے تک گرگیا،یو ای اے درہم 6.75 روپے سستا ہوکر 78.75روپے تک گرگیا،سعودی ریال 6.10 روپے کمی سے 77.20 روپے تک گرگیا۔

ایکسچینج کمپنیز جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ کا دعویٰ درست ثابت ہوا، ظفر پراچہ  کا کہنا ہے کہ اگلے آنے والے دنوں میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوجائے گا ،سپلائی بہتر ہونے پر بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے بڑے شہر میں دھماکہ!،کتنی ہلاکتیں؟افسوسناک خبر آ گئی

دوسری جانب  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جو کچھ دیر بعد ہی منفی میں تبدیل ہو گیا،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 30 پوائنٹس کی کمی سے 41 ہزار 299 پر آ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  گرمی بھول جائیں!،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی